اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/حقوق انسانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کا بنیادی مقصد دنیا کے سیاسی تنازیات کا پر امن حل اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کا تحفظ ہے انھوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران دنیا میں حقوق انسانی کی بدترین پامالیوں نے اقوام عالم کو تنظیم اقوام متحدہ تشکیل دینے کی ترغیب دی تھی تاکہ دنیا میں امن و امان کے قیام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں یہ عالمی ادارہ فیصلہ کن کردار ادا کریں آغا صاحب نے کہا کہ عالمی قوتوں نے اقوام متحدہ کو اپنے ذاتی عزائم کی تکمیل کی آماجگاہ میں تبدیل کیا یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ دنیا کی مظلوم قوموں کے حقوق انسانی کی پاسداری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا متحمل نہیں ہوسکا آغا صاحب نے کہا کہ دنیا میں حقوق البشر کی بدترین پامالیوں کی سب سے بڑی وجہ سیاسی تنازیات ہیں اور جب تک ان سیاسی تنازیات کا کوئی سیاسی حل نہیں تلاشا جاتا حقوق انسانی کی صورت حال میں کسی مثبت تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی انھوں نے کہا کہ فلسطین ،کشمیر ،یمن ،بھرما اور دیگر ممالک میں حقوق انسانی کی پامالیاں حد سے تجاوز کرچکی ہے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے لرزہ خیز سانحات رو ز کا معمول بن چکے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے کوئی ایسا صداے احتجاج بلند نہیں ہو پا رہا ہے جس سے صورت حال میں بہتری کے امکانات پیدا ہو سکتے ۔آغا صاحب نے کہا کہ 2010سے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور نسل کشی کا ایک سنگین سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲